لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف سے یورپین پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد نے ملاقا ت کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ، تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا- شہباز شرےف نے یورپین پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں- تعلیم، صحت، انفراسٹرکچراور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہواہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم دوست ممالک کے تجربات سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں گے- پاکستان کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے چیلنجز کے ساتھ توانائی کی کمی کا سامنا ہے- حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی بحران کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سیاسی، عسکری اور مذہبی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر ہے- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت ہی واحد آپشن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم پاکستان کو ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کی جانب اٹھ رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب میں شہباز شرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں مےں بہتری لانے کےلئے انقلابی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ تحصےل و ضلعی ہسپتالوں مےں گورننس اور مانےٹرنگ کے موثر نظام کےلئے انفارمےشن ٹےکنالوجی سے استفادہ کےا جائے گا۔ مرےضوں کو ادوےات کی فراہمی اور ادوےات کے سٹاک کی چےکنگ کےلئے مربوط ڈےجےٹل نظام ترتےب دےا جا رہا ہے۔ مرےضوں کو ادوےات کی فراہمی کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے سٹےزن فےڈ بےک سسٹم سے استفادہ کےا جائیگا۔ اجلاس مےں سےٹٹ آف دی آرٹ بائےو مےڈےکل ورکشاپ بنانے کا فےصلہ کےا گےا اور تحصےل و ضلعی ہےڈکوارٹرز ہسپتالوں مےں بائےومےٹرک حاضری کا نظام متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگلے 3برس کے دوران 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے- پنجاب حکومت عوام کو ریلیف اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے- صوبے کے عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کےلئے ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہےں- سروسز کی فراہمی کے نظام کوبہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے- ایک اور اجلاس میں شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب میں ایل این جی سے ایک ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت ملک کے امن اور ترقی کےلئے زہر قاتل ہے- قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
شہباز شریف
دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنا ہی واحد آپشن ہے : شہباز شریف
Feb 21, 2015