اسلام آباد (آن لائن) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ہفتہ کو کراچی سے گرفتار ہونے والے سائبر جرائم کے دو مشتبہ پاکستانی ملزموں تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مختلف کمپنیوں اور لوگوں سے مبینہ طور پر 5 کروڑ ہتھیانے والے دونوں ملزم امریکی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن اور انٹرپول کو مطلوب ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کے ایک سینئر افسر نے مےڈےاکو بتایا کہ نور الدین عزیز ایف بی آئی کے دس مطلوب ترین سائبر ملزموں کی فہرست میں شامل ہے۔ امریکہ نے نور الدین کی گرفتاری پر پچاس ہزار ڈالر انعام بھی رکھا ہوا تھا۔ دوسرا گرفتار ملزم فرحان ارشد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرتے ہوئے دونوں ملزموں تک رسائی مانگی ہے۔
امریکہ/ رسائی