کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاﺅس میں اہم اجلاس ہوا۔ آصف زرداری نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی فورس کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے۔ خواتین اہلکاروں کو بھی انسداد دہشت گردی فورس کا حصہ بنایا جائے۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، قانون اور داخلہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاءکو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ لاﺅڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور کرائے کے مکانات پر قانون سازی کریں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ سندھ پولیس اور دیگر اداروں کی سندھ میں قیام امن کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے۔ وزیراعلی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ویمن فورس کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔
آصف زرداری