مٹھی (نامہ نگار) جنگلی حیات کے صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی نے تھر میں موروں کے اموات کا نوٹس لےتے ہوئے لاپرواہی کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ کنزویٹر تھر پارکر لبھپت شرما، گیم واچر ننگر پارکر محمد عثمان کھوسو اور گیم واچر ڈیپلو انور سومرو کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلی حیات سندھ کی جانب سے ایک برس سے تھر میں جنگلی حیات کے تحفظ اور بیماریوںکے علاج کیلئے کوئی بھی بجٹ جاری نہیں کیاگیا۔
مور/ معطل