جودھ پور: ”پاکستانی ٹھاکر“ کی ”بھارتی مہارانی“ سے شادی ہوگئی

جودھ پور (نوائے وقت رپورٹ) ”پاکستانی ٹھاکر“ کی بھارتی ”مہارانی“ سے تاریخی شہر جودھ پور میں گزشتہ روز دھوم دھام سے شادی ہوگئی۔ سندھ کے شہر عمر کوٹ کے متمول راجہ خاندان کا کنور کرنی سنگھ سوڈھا راجھستان کے شہر جے پور میں اپنے رشتہ داروں کی لڑکی پدمنی راٹھور کو بیاہنے کیلئے 100 مہمانوں کی بارات لیکر پہلے ہی جے پور میں قیام پذیر تھا۔ دولہا کو مہاراجہ جیسی پالکی میں بٹھا کر منڈپ تک لایا گیا۔ شادی میں شاہی خاندان کے سرکردہ افراد اور راجستھان کی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے ٹھاکر کرنی سنگھ کے آباﺅ اجداد نے مغل بادشاہ ہمایوں کو شیر شاہ سوری سے شکست کھا جانے پر جب وہ عمر کوٹ آیا تو پناہ دی تھی تب اس شہر کا نام امرکوٹ تھا۔ دولہا اور باراتی دیوالی تک بھارت میں قیام کرینگے۔
جے پور شادی

ای پیپر دی نیشن