کرائسٹ چرچ میں مصباح الحق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں ناکام رہی،وکٹ میں نمی کی وجہ سےبا لرزوکٹ حاصل نہیں کرپائے،ٹیم پہلے10اوورزمیںدباؤکاشکارہوئی،ٹیم کواجتماعی کارکردگی کامظاہرہ کرناہوگا،،انھوں نے کہا کہ کھلاڑی آسٹریلوی پچز پرکھیلنےکےعادی نہیں تھے، ہردن ایک نیادن ہوتاہے،پہلے 2میچزکو بھلا کر،مثبت سوچ کیساتھ اگلےمیچزجیتنے ہوں گے،کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اچھی کارکردگی سے موجودہ صورتحال سےنکل سکتےہیں،مینجمنٹ کاکوئی قصورنہیں،کھلاڑیوں کوکارکردگی کامظاہرہ کرناہوگا،ہمیں اگلے4میچزکوشش کرکےجیتناہوں گے،مصباح الحق کہتے ہیں یہاں کی کنڈیشنز ہمارے پلیئرزکیلئےآسان نہیں