بلوچستان میں شرپسندوں کی جانب سے قومی املاک کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے،ضلع چاغی میں پاک افغان بارڈرکےقریب لیویزفورس اوراغواء کاروں میں جھڑپ کے دوران 2لیویزاہلکارجاں بحق ہوگئے جبکہ مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا گیا،دوسری جانب لاہورسے کوئٹہ جانے والی اکبربگٹی ایکسپریس کے ٹریک پردھماکے سے ٹرین کی دوبوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اکبربگٹی ایکسپریس کے ڈیرہ اللہ یارکے قریب پہنچنے پرٹریک پرنصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں ،،،دھماکے سے ایک بوگی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم مسافر محفوظ رہے،، دھماکے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ مسافروں کو گاڑیوں کے ذریعےکوئٹہ تک پہنچایا گیا،، ادھرضلع کوہلو میں بھی مسلم لیگ ن کے آفس کے باہر دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
چاغی میں لیویزفورس اوراغواء کاروں میں جھڑپ کے دوران 2لیویزاہلکارجاں بحق
Feb 21, 2015 | 17:49