وزیرداخلہ چوہدری نثارکی دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔واشنگٹن میں وزیرداخلہ نے امریکی مشیر برائے سلامتی امور سوزن رائس سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف دونوں ملکوں میں تعاون بڑھانے پر پر گفتگو کی گئی ایک روز قبل چوہدری نثار نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی تھی