کراچی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان اکبر علی اور آصف علی کو 14، 14 سال قید اور 10، 10 ہزار روپے جرمانے کاحکم دیا ہے۔ ملزموں پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ زیرسماعت تھا جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے 2 کارکنوں سید عدیل رضا اور سید سلمان رضا کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ملزموں پرنارتھ کراچی کے علاقے میں مقامی نجی چینل کے سابق کیمرہ مین آفتاب عالم کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کراچی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 2 ملزموں کو 14،14 برس قید، جرمانہ
Feb 21, 2016