اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ احتساب صرف سندھ کا ہو رہا ہے نواز شریف وفاق شہباز پنجاب اور عمران خان خیبر پی کے میں احتساب نہیں چاہتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈی آئی خان جیل توڑنے کی تحقیقات اور شہباز شریف ماڈل ٹائون کے واقعہ کی تحقیقات میں رکاوٹ ہیں۔ آصف زرداری کا گزشتہ 20 سال سے احتساب اور میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔ زرداری عدالت سے بری ہوں تو نیب کا فیصلہ چیلنج کر دیتا ہے دیکھنا یہ ہے کہ نیب وفاق، پنجاب اور خیبر پی کے میں کیا احتساب کرتا ہے۔