پی سی ڈی ایم اے نے امپورٹرز پریکساں ودہولڈنگ ٹیکس کا مطالبہ کردیا

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے)کے چیئرمین خواجہ عارف کپور نے صنعتوں اور کمرشل امپوٹرزکے درمیان تفریق پر شدید احتجاج کرتے ہوئے برابری کی سطح پرکاروباری مواقع فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔چیئرمین ایف بی آر کو ارسال کیے گئے خط میں انہوں نے کمرشل امپورٹرز کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ برآمدی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں کوبلارکاوٹ جاری رکھنے میں کمرشل امپورٹرز کا کردار انتہائی اہم ہے جو بڑی مقدار میں خام ما ل درآمد کر کے برآمدی صنعتوں کی طلب کوپورا کرتے ہیں۔ انکم ٹیکس کے سیکشن 48(1)کے تحت کمرشل امپورٹر ز درآمدی سطح پر 6فیصدودہولڈنگ ٹیکس،2فیصد ایڈیشنل جی ایس ٹی اورغیر رجسٹرڈ افراد کومال کی فروخت کی صورت میں مزید ایک فیصد سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیںاس کے برعکس صنعتوں کو درآمدی سطح پر ودہولڈنگ ٹیکس اور جی ایس ٹی ویلیو ایڈیشن کی مد میں استثنیٰ حاصل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن