تاجر ہر صورت 29 فروری تک ریٹر نز جمع کرادیں:ہارون اختر

Feb 21, 2016

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خاں نے ملک بھر کے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ بنک ٹرانزکشن پر0.3 فیصد عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے بارے ہر صورت میں اپنے ریٹرنز 29 فروری تک جمع کرادیں کیونکہ اس کے بعد ان پر 0.6 فیصد کے حساب سے ٹیکس لگے گا اور ان کو نوٹس بھی آئیں گے، حکومت بے نام بنک اکاؤنٹس کے بارے میں تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت ان کھاتوں میں موجودہ نہ صرف پوری رقم کو ضبط کر لیا جائیگا بلکہ جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا ، حکومت کو بنک ٹرانزکشن پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سے ایک ماہ کے دوران 2 ارب روپے ملے۔ اس حوالے سے نان فائلرز نے بنکوں کے ذریعے 4200 ارب کی لین دین کی جبکہ نقد لین دین اس کے علاوہ ہوگی۔ اگر یہی لوگ حکومت کو ٹیکس ادا کریں تو پاکستان کے تمام مالی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں صنعتکاروں اور تاجروں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مزیدخبریں