مقبوضہ بیت المقدس (اے این این + اے ایف پی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کے مکان پرقبضہ کرنے کے بعد اسے فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا۔ اسرائیلی حکام نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد عقیق کے اہل خانہ کی العفولہ ہسپتال میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی۔ فلسطینی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے عقیق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتظامیہ کے اس فیصلے کو صہیونی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ 1994ء میں 29 فلسطینی نمازیوں کی شہادت کی برسی پر مغربی کنارے میں 200 فلسطینیوں نے ریلی نکالی‘ اسرائیلیوں نے بھی شرکت کی۔ فوج نے 10 اسرائیلیوںکو گرفتار کر لیا۔ فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا مظاہرین نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ ہیبرون سے حراست میں لیا گیا۔ یاد رہے صہیونی انتہا پسندوں نے نمازیوں کو شہید کیا تھا۔مشہور سٹریٹ بند کرنے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔