لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز میں تائی کونڈو مقابلوں میں واحد گولڈ میڈل امریکہ نے جتوایا۔ پاکستانی نژاد فائٹر یاسمین خان کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں بھی ملک کا نام روشن کرونگی۔ امریکہ میں کئی ٹائٹل جیتے، تائی کونڈو میں بڑوں بڑوں کو چت کیا لیکن یاسمین نے پہلی بار ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کو واحد گولڈ میڈیل جتوانے والی یاسمین خان نے فائنل فائٹ میں نیپال کو شکست دی۔ گولڈ اور براؤنز میڈلسٹ خواتین فائٹرز کے لئے کراچی میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔وطن کی محبت میں یاسمین خان نے اولمپکس میں بھی پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے کی ٹھان لی۔ ساتھی براؤنز میڈلسٹ فائٹرز کا کہنا ہے کہ یاسمین کا تجربہ ہم سے زیادہ ہے، اگلی بار سونے کا تمغہ حاصل کریں گے۔یاسمین خان پرعزم ہیں کہ پاکستان میں لڑکیوں کو صحیح تربیت ملے تو یہ بھی بہت کچھ کر سکتی ہیں۔