لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ نیب پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد اپنے مخصوص لوگوں کو احتساب سے بچانا ہے۔ پورا معاشرہ کرپشن کی دلدل میں لت پت ہے۔خصوصاً وہ بااثر طبقہ جو پچھلے ساٹھ ستر سال سے اقتدار پر مسلط رہا ہے اس نے ملکی و سائل کو بری طرح لوٹا ہے۔حکمرانوں اور بیوروکریسی کے اربوں ڈالربیرونی بینکوں میں جمع ہیں۔