پٹھانکوٹ (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو دبانے اور جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے نافذ 2 کالے قوانین آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ ’’افسپا‘‘ اور ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ ’’ڈا‘‘ کو ختم کرنے کی کھل کر مخالفت کر دی۔ پٹھانکوٹ میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے مغربی کمان کے جے او سی انچیف لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے کہا ان دونوں قوانین کو واپس لیا گیا تو مقبوضہ کشمیر میں بدامنی اور دراندازی پر قابو پانے کے حوالے سے بھارتی فوج کی کامیابیاں خاک میں مل جائیں گی۔ ہمیں ’’افسپا اور ’’ڈا‘‘ کا وادی میں نفاذ جاری رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بدامنی اور دراندازی میں نمایاں کمی لائی ہے۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے کالے قوانین ’’افسپا‘‘ اور ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ کو ہٹانے کی مخالفت کردی
Feb 21, 2016