نیواڈا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلری کلنٹن اور برنی سینڈرز میں سخت مقابلہ ہوا جس میں ہلری نے 52 فیصد ووٹ لے کر معمولی برتری سے یہ انتخاب جیتا۔جنوبی کیرولائنا میں رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹیڈ کروز اور سینٹیر روبیو بھی نامزدگی کے دوڑ میں شامل تھے۔میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 33.88 فصید ووٹ ملے جبکہ ٹیڈ کروز کو 21.81 فیصد اور سینیٹر روبیو کو 21.50 فیصد ووٹ ملے۔چوتھی پوزیشن پر سابق صدر جارج بش کے بھائی جیب بش رہے جنھیں صرف 8.28 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہو سکی.
تیسری پرائمری ووٹنگ میں شکست کے بعد جیب بش نے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبرداری کا علان کر دیا ہے .جیب سابق امریکی صدر جارج بش کے بھائی ہیں .اس سے پہلے ہونے والے دو راونڈز میں ریپبلکن جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیڈ کروز کو ایک ایک کامیابی حاصل ہوئی۔ٹیڈ کروز ریاست آئیووا اور ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو ہیمشائر میں کامیاب ہوئے تھے۔ڈیموکریٹ کی جانب سے اب تک ریاست نیواڈا اور آئیووا میں ہیلری کلنٹن کامیاب رہی ہیں جبکہ نیو ہیمشائر میں برنی سانڈز نے با آسانی کامیابی حاصل کی تھی.
ہلری کلنٹن نے نیواڈا میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب جیت لیا , جنوبی کیرولائنا سے رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے
Feb 21, 2016 | 15:49