نقرہ (نوائے وقت رپورٹ/ رائٹر) ترک صدر رجب طیب اردگان کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں 43 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 44 مشتبہ ترک فوجیوں کو مکلا شہر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ قتل کی سازش کے 3 مفرور ملزموں پر غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ 15 جولائی کو صدر اردوان کو قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ ادھر ناکام بغاوت کے سلسلہ میں انکوائری کے بعد مزید 227 ججوں اور پراسیکیوٹرز کو برطرف کر دیا گیا۔ اب تک جوڈیشری کے 4 ہزار ارکان پولیس، فوج اور دیگر اداروں کے ایک لاکھ افراد کو اب تک برطرف کیا گیا ہے۔ دہشت گرد سے تعلق پر 1500 افراد سے پوچھ گچھ 150 زیرحراست ہیں۔
برطرف
بغاوت‘ ترک صدر کے قتل کی سازش : مزید 227 جج اور پرسکیوٹرز برطرف‘ 44 فوجیوں سمیت 47 کا ٹرائل
Feb 21, 2017