سماجی خدمت رنگ ، نسل اور ملت کی تفریق کے بغیر کی جائے : صدر ممنون

Feb 21, 2017

سلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایسے ادارے قائم ہونے چاہیں جوطویل عرصے تک انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ رنگ، نسل ، مذہب اور ملت کی تفریق کے بغیر سماجی خدمت ہی اصل خدمت ہے۔وہ ایوان صدر میں لائنز کلب انٹرنیشنل کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے ۔ ملاقات میںصدرمملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خدمتِ خلق اور مالی ایثار کی روایت کے حوالے سے سرِفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد انسانیت کی معراج ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ مخیرشخصیات اور اداروں کو پوری یکسوئی کے ساتھ عوامی رفاحی منصوبوں کے قیام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے پاکستان میں لائنز کلب کی خدمات تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیر مراعات یافتہ طبقات اور ضرورت مندوں کو ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کےلیے لائنز کلب اہم کردار ادا کر رہا ہے اورنسل ، مذہب اور ملت کی تفریق کے بغیر لائنز کلب کی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پسماندہ طبقات کی خدمت کے لئے ایوان صدر کا تعاون لائنز کلب کو ہمیشہ حاصل رہے گا۔اس موقع پرصدر مملکت کو لائنز کلب کی طرف سے ہیڈ آف سٹیٹ میڈل بھی پیش کیا گیا۔
صدر مملکت

مزیدخبریں