قوم گھبرانے والی نہیں حکمران سرحدیں محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں: سراج الحق

اہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کی سکیورٹی کے لیے بارڈر پر فوج تعینات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کابل اور اسلام آباد دونوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ آپس کی غلط فہمیوں اور ٹینشن کو ختم کریں۔ اس چپقلش سے دونوں کو نقصان اور مخالفین کو فائدہ پہنچے گا۔ اپنے بارڈر کو محفوظ بنانا پاکستان کا حق ہے اور یہ ضروری بھی ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پراکسی وار نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔ پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ دونوں برادر اسلامی ملک امن کی طرف بڑھیں، الزامات کی سیاست دوریاں پیدا کررہی ہے جس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نڈر اور بہادر قوم ہے جو گھبرانے والی نہیں البتہ حکمرانوں کی نااہلی سے عوام پریشان ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں وہ فوری اٹھائیں اور اس کے لیے مزید کوئی انتظار نہ کریں۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...