سی پیک منصوبہ ملکی ترقی کو بلندیوں پر لے جائے گا: فضل الرحمٰن

Feb 21, 2017

ےرہ اسماعےل خان (نامہ نگار) جمعےت علماءاسلام کے مرکزی امےر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے پی کے کی آزاد پولےس اڑھائی ماہ قبل ڈی آئی خان مےں جے ےو آئی کے رہنما مولانا حماد اللہ فاروق اور انکے بےٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار ےا بے نقاب نہےں کر سکی جو اس غےر سےاسی پولےس کی کارکردگی پر اےک سوالےہ نشان ہے مےں اس مسئلے کو وفاق کی سطح تک اٹھاﺅنگا تا کہ ےہ معلوم ہو سکے کہ ڈی آئی خان کے امن کو تباہ کرنے والے ےہ کون لوگ ہےں۔ وہ جامعة المعارف الشرےعہ مےں مولانا حماد اللہ فاروق کے اقدا م قتل کے حوالے سے بننے والی اےکشن کمےٹی کے ممبران سے گفتگو کر رہے تھے۔ کمےٹی کے ممبران مےں حافظ عبدالمجےد گوگا خےل، را جہ اختر علی، قاری خلےل احمد سرا ج، مولانا اشرف علی، احمد خان کامرانی، حاجی عبدالرشےد دھپ، حاجی اسلام الدےن جمال عبدالناصر اےڈووکےٹ، مولانا عبدالواحد قرےشی، مولانا عطاءاللہ شاہ، حاجی بشےر احمد، قاری اسلم محمدی، قاری کفاےت و دےگر شامل تھے جے ےو آئی کے مرکزی امےر نے کہا ہے کہ ملک بھر مےں ہونےوالے دھماکے اس بات کی گواہی دے رہے ہےں کہ ملک مےں اب بھی اےسے سازشی عناصر موجود ہےں جو اس ملک کے امن کو برداشت نہےں کر سکتے سکیورٹی ادارو ں کو باہمی ربط کے ذرےعے ملک مےں امن قائم کر نا ہو گا۔ ڈےر ہ مےں بھی اےسے سازشی عناصر موجود ہےں جو مسلکی بنےادوں پر اختلافات پےدا کرکے فرقہ وارےت کو ابھارنے کی کوشش کر رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سی پےک منصوبہ کے خلاف بھی امن کے دشمن سازشےں کر رہے ہےں جس مےں غےر ملکی عناصر بھی ملوث ہےں سی پےک منصو بہ پاکستان کی ترقی کو بلندےوں پر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 7,8,9 اپرےل کو پشاور مےں اضا خےل کے مقام پر ہونےوالا عالمی اجتماع پاکستان کی سےاست کا رخ بدل دےگا اور دنےا کی طاقتوں کو ےہ باور کرا دےگا کہ اسلام آج بھی امن و سلامتی کا مذہب ہے اور اسی کو اپنانے مےں ہم سب کی بھلائی ہے اور ےہ اجتماع اسلام دشمن قوتوں کو بھی پےغام دےگا کہ امت مسلمہ دہشت گردی کے خلاف ہے اور امن کی داعی ہے۔
فضل الرحمٰن

مزیدخبریں