پنجاب میں رینجرز کو کراچی آپریشن طرز کے اختیارات ملنے سے نتائج برآمد ہونگے: طاہرالقادری

اہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے دہشتگردی کے پودے کو 8 سال مسلسل پانی دے کرتناور درخت بنایااب اسے جڑ سے کاٹنے کےلئے 90 دن کی قدغن مذاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کو کراچی آپریشن طرز کے اختیارات ملے تو ضرورکوئی نتیجہ نکلے گا بصورت دیگر مزید وقت ضائع ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز نے آپریشن کرنا ہے یا اس نے پولیس کی مدد کرنی ہے اس حوالے سے ابھی ابہام ہے تاہم حکمرانوں کا سابقہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ زبانی جمع خرچ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ حکمران خلوص نیت سے کوئی فیئر آپریشن نہیں ہونے دینگے ۔ عوامی تحریک کے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل بھی شور کیا گیا تھا کہ رینجرز کو آپریشن کی اجازت دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیبل پر پڑی ہے لیکن آج تک اسے منظوری نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان،سول سوسائٹی اور محب وطن پڑھے لکھے عوامی حلقے پنجاب میں با اختیار رینجرز آپریشن کےلئے حکومت پر دباﺅ بڑھائیں۔
طاہرالقادری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...