نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے

مکرمی! ہمارے علاقہ میں سیوریج نظام نہ ہے گلیوں میں ہر وقت گندہ پانی کھڑا رہتا ہے ہم مسجد میں نماز ادا کرنے کو بھی نہیں جا سکتے۔ حتی کہ اگر کوئی فوت ہو جائے تو ہم جنازے کو کندھا بھی نہیں دے سکتے ، اور جنازہ ایمبولینس پر قبرستان لے کر جاتے ہیں۔ ہمارے علاقہ میں ڈینگی ، ٹائیفیڈ ملیریا بخار نے پریشان کر رکھا ہے۔ ہم اہل علاقہ اس سلسلے میں بار ہا ایم ڈی واساLDAاپر مال روڈ لاہور کو ملے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ جبکہ محکمہ ہم سے ہزاروں روپے سیورج چارجز کا بل ہر ماہ وصول کرتا ہے۔ ہماری واسا LDA افسران سے درخواست ہے کہ ہمارے علاقہ کا سیوریج نظام درست کیا جائے۔ نوٹ : یہ حلقہ سہیل شوکت بٹ ایم ،این، اے (ن) لیگ کا ہے۔(رانا محمد رمضان و اہل علاقہ پیپسی روڈ شوکت ٹائون تاجپورہ لاہور کینٹ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...