مکرمی! ہمارے علاقے رائل پارک لکشمی چوک لاہور میں کئی دنوں سے پانی نہیں آ رہا ہے لوگ پانی قیمتاً خرید کر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں رائل پارک میں ٹیوب ویل لگا ہوا ہے ٹیوب ویل آپریٹر کا کہنا ہے کہ پانی نہ آنے کے ذمہ دار واسا حکام نہیں ہیں۔ کیونکہ ٹیوب ویل چلایا جاتا ہے مگر لوگوں کے گھروں اور دفاتر میں پانی نہیں جاتا اسکی وجہ یہ ہے کہ میکلوڈ روڈ پر اورنج ٹرین کیلئے کھدائی کی جا رہی ہے تمام پانی اورنج ٹرین کی کھدائی کرنے والے کھینچ لیتے ہیں ٹیوب ویل کا پریشر کم ہو جاتا ہے اور پانی نہیں آتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے علاقے میں پانی نہ آنے کی تحقیقات کرائیں اگر ذمہ دار واسا حکام میں تو ان کا محاسبہ کریں اگر ذمہ دار اورنج ٹرین کیلئے کھدائی کرنے والے ٹھکیدار ہیں تو ان سے کہیں کہ ہمیں اورنج ٹرین کی ضرورت بعد میں ہے پہلے پانی کی ضرورت ہے کیونکہ پانی نہ آنے کی وجہ سے ہمارا علاقہ کربلا بنا ہوا ہے۔ نہ ہم نہا سکتے ہیں نہ کپڑے دھو سکتے ہیں نہ صفائی کر سکتے ہیں ہم پینے کیلئے پانی تو قیمتاً خرید رہے ہیں باقی ضروریات کیلئے پانی کہاں سے لیں۔ ہم اورنج ٹرین کے بغیر تو جی رہے ہیں پانی کے بغیر کیسے زندہ رہ سکتے ہیں؟؟ (چودھری صفدر علی بندیشہ نذیر مینشن رائل پارک لکشمی چوک میکلوڈ روڈ لاہور)