خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن‘ نمائندگی بڑھانے کیلئے ساتھ ہیں‘ الیکشن کمشن کو وزیراعظم کا خط

سلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے الیکشن کمشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن، نمائندگی بڑھانے میں مسلم لےگ (ن) الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے، آئین ریاست کے تمام شہریوں کو برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے، سیاسی جماعتیں اہل خواتین ووٹرز کے اندراج پر توجہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے مرد، خواتین ووٹرز کا فرق کم کرنے کی تجاویز مانگی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ مسلم لیگ خواتین کے مثالی کردار کیلئے کوشاں ہے۔ مسلم لیگ ن نے خواتین ووٹرز کے اندراج کو سراہا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اہل خواتین ووٹرز کے اندراج پر توجہ دیں۔ خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
جواب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...