ناگالینڈ: بھارت مخالف پر تشدد مظاہرے، 2 ہلاک، وزیراعلیٰ نے استعفی دیدیا

وہاٹی (رائٹرز) بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگالینڈ میں ریاستی حکومت کی طرف اسمبلی میں خواتین کی ایک تہائی نشستیں مختص کرنے کے بعد شروع ہونے والے 23 روزہ پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ ٹی آر زیلانگ نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ واضح رہے کہ ناگا قوم پرست گروپوں نے نومبر 2016ءسے ناگالینڈ کو بھارت سے ملانے والی سڑکوں کو بند کر کے بھارت کا اقتصادی بائیکاٹ کر رکھا ہے جسے ختم کرانے کے لئے مودی سرکاری سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ یہ ناگا گروپ 6 نئے اضلاع کی تشکیل جبکہ مختلف قبائلی گروہ عورتوں کو اسمبلیوں میں نمائندگی دینے پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کئی سرکاری دفاتر اور گاڑیوں کو آگ لگا دی پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
ناگالینڈ

ای پیپر دی نیشن