آصف زرداری اور بلاول نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ م¶خر کردیا

Feb 21, 2017

راچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اہم رہنماو¿ں کی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ م¶خر کردیا ہے ۔پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماو¿ں نے دونوں رہنماو¿ں کو مشورہ دیا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اہم مقدمے کی سماعت ہورہی ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا سود مند ثابت نہیں ہوگا۔ جب کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے حکومت کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی تحریک بھی تاحال شروع نہیں کی جاسکتی ہے جس کی وجہ بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت پاناما لیکس کا کیس بتایا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے حلقے سمجھتے ہیں کہ حکومت کے خلاف کسی بھی تحریک کو شروع کرنے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ عدالت عظمیٰ اگر نواز شریف کے مخالف فیصلے دے دیتی ہے تو پھر کسی احتجاجی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آتا ہے تو سیاسی صورت حال کاجائزہ لینے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت سمجھتی ہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے باعث اس وقت حکومت کے خلاف کسی احتجاجی تحریک کا چلانا سود مند ثابت نہیں ہوگا کیونکہ اپوزیشن کی ایک اور بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنا تمام فوکس سپریم کورٹ میں چلنے والے کیس پر کیا ہوا ہے اور وہ قانونی طریقے سے نواز شریف حکومت کا احتساب چاہتی ہے۔ ایسے حالات میں اگر پیپلزپارٹی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا تو اسے بھرپور عوامی حمایت ملنا انتہائی مشکل ہوگا۔
آصف زرداری الیکشن

مزیدخبریں