انگلا ہل (نمائندہ نوائے وقت) مقامی ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین کی عدالت میں امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر رٹ کی سماعت آج ہو گی، مڑھ بلوچاں کے رہائشی محمد اعظم خاں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کر رکھی ہے، رٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کیخلاف داخلہ پابندی کا اشتعال انگیز اور امریکی اقدار کے منافی ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ غیر آئینی اقدام دہشت گردی کو فروغ دینے کے زمرہ میں آتا ہے، محمد اعظم خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفیرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے۔
ٹرمپ مقدمہ سماعت