”چھپ جائیں میزائل حملہ ہو گیا“ جرمنی میں غلط پیغام نے امریکی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں


برلن(آن لائن) جرمنی میں امریکی ائربیس پر کمانڈر کا غلط پیغام ملنے پر فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔جرمنی میں اسپینڈیلم نامی امریکی ائربیس پر آزمائشی پیغام کی تیاری کے دوران ایک پیغام تمام ونگ کمانڈرز تک پہنچ گیا جس کے بعد ائربیس پر کھلبلی مچ گئی۔ پیغام میں کمانڈرز کو آگاہ کیا گیا کہ دشمن نے ائربیس کو تباہ کرنے کے لئے میزائل فائر کردیا ہے ۔
اس لئے فوری طور پر محفوظ ٹھکانوں میں چھپ جائیں۔میجر بریون میگرے کے مطابق ایک اعلیٰ کمانڈر کی جانب سے خبر دار رہنے کی آزمائشی ٹیمپلیٹ تیار کی جا رہی تھی جسے ایک افسر کو بھیجا جانا تھا لیکن غلطی سے وہ پیغام ہاک ایمرجنسی سسٹم کے ذریعے تمام کمانڈرز کے ڈیسک ٹاپ تک پہنچ گیا جس پر عام طور پر موسم کی صورتحال سے متعلق پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں۔
غلط پیغام

ای پیپر دی نیشن