کراچی، سکیورٹی خدشات، انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتیں سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری

Feb 21, 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) دہشت گردی کے ہائی پروفائل کیسوں میں ملوث ملزموں کی آمد و رفت پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے انسداد دہشت گردی کی 8عدالتوں کو کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ روزانہ پولیس کے 1500 اہلکاروں کو جیل سے خطرناک ملزمان کو عدالت تک آمد ورفت پر سکیورٹی کے لئے تعینات کیا جاتا ہے جیل کمپلیکس میں چھ عدالتیں تیار ہیں جب کہ جیل میں پہلے سے 2 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ موجودہ حالات کے باعث ملزمان کو روزانہ جیل اے ٹی سی لانا اور لے جانا خطرناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انسداد دہشت گردی کی تمام عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالتیں

مزیدخبریں