خودکش حملے حرام ہیں‘ کل مسالک علماءکی پریس کانفرنس

لاہور( خصوصی نامہ نگار) کل مسالک کے علمائِ نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ،خفیہ ہاتھ مذہب کی آڑ میں دہشتگردی کرکے اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کرنے پر تلا ہے ،دینی قوتیں اسلام و ملک دشمن ایجنڈا ناکام بنادیں ، دہشتگردی ملک و قوم پر مسلط کردہ دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے،بھارت و دشمن ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغان سرزمین کو دہشتگردی کا بیس کیمپ بنا رکھا ہے، پوری قوم متحد ہوکردہشتگردی کیخلاف حکومت و پاک فوج کا بھرپور ساتھ دے، ان خیالات کا اظہار ’‘ورلڈ پاسبان ختم نبوت’‘ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں مولانا محمد زبیر ورک کی زیر صدارت قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان‘علامہ حافظ زبیر احمد ظہیرڈاکٹر فرید احمد پراچہ، شفیق رضا قادری،مفتی عاشق حسین رضوی،مولانا محمد یوسف احرار،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا محمد حنیف حقانی،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی،علامہ وقار الحسنین نقوی ،مولانا حسن ہمدانی جعفری،محمدعلی رضا،پیر جمشید احمد نورانی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،حافظ حسین احمد اعوان،پیر ایس اے جعفری اورپیر شان علی قادری نے کہا کہ مذہب اسلام سراسر امن و سلامتی کامذہب ہے اور اسلام میں ہر قسم کی دہشتگردی،شدت و انتہا پسندی اور خودکش حملے سراسر حرام ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن