لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکز برائے واٹر ریسورسز انجنیئرنگ کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میںپانچ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ”ایپلیکیشنز آف جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ ان واٹر ریسورسز“ میں شروع ہوگئی ہے وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدنے بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔