سی پیک کے منصوبوں اور غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کو ہر صورت مزید فعال بنایا جائے گا: پرویزملک

Feb 21, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کوہر صورت مزید فعال بنایا جائےگا، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانا سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پنجاب میں رینجر کی مدد لینا خوش آئند ہے۔یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے وسیع تر مفاد کی خاطر کیا گیا ہے،اب دہشتگروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بے رحمانہ اپریشن ہوگا،نہ ہی سہولت کاروں کو پناہ دینے والوں کو چھوڑا جائے گا۔انٹی اسٹیٹ کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی ریاستی قانون حرکت میں آئے گا۔

مزیدخبریں