لاہور(سپورٹس رپورٹر)تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںچوہدری سپورٹس نے عامر کیبلز کو 5وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔عامر کیبلز نے 147 رنز بنائے۔ جواب میں چوہدری سپورٹس نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ شاہد علی نے 34، چوہدری شفقت حسین 32، جاوید حفیظ 42 رنز ناٹ آئوٹ اور احمد سید نے 21 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ٹیسٹ کرکٹر وکوچ منظور الہٰی نے جاوید حفیظ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔