قوم کے ٹیکس پر پلنے والے ادارے وزیر اعظم کی چوری چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں: عمران خان

Feb 21, 2017 | 21:05

ویب ڈیسک

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب اور ایف بی آر کو خوب آڑے ہاتھوں لیااور اداروں کی تباہی کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دیتے ہوئے کہا ریاستی ادارے شریف خاندان کی نوکری کر رہے ہیں.

وفاقی نیب پر تنقید کے بعد عمران خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن جیسا ہونا چاہئے تھا وہ نہیں بن سکا.

عمران خان نے ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک پیغام بھی دے دیا کہ وقت بدل چکا ہے اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں ہونے دیں گے۔
کپتان نے چارسدہ میں کے پی پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو پسپا کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہو ں نےکہا دیگر صوبوں کو بھی کے پی پولیس اصلاحات کو اپنانا چاہئیے ۔

مزیدخبریں