دھماکے ہمیں ڈرا نہیں سکتے ,پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا: چیرمین پی سی بی شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا بڑاقدم ہے, زمبابوے کے علاوہ کوئی بھی بڑی ٹیم پاکستان نہیں آئی, اگر فائنل کامیابی سے لاہورمیں ہو گیا تو دنیا بھر کو مثبت پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا ہمیں دھماکوں سے بلیک میل نہیں کیاجاسکتا,سکیورٹی رسک ضرور ہے لیکن سکیورٹی ادارے بہتر انتظامات کرینگے,غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات کرنے کیلئے نجم سیٹھی دبئی میں موجود ہیں,انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو سکیو رٹی صورتحال پر یقین دہانی کرا ئی جارہی ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں فائنل کی تیاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ فار اینڈ بلڈنگ جلد مکمل کرلی جائےگی جبکہ فائنل کی ٹکٹوں کے لیے بہت سی فون کالز موصول ہو رہی ہیں، ٹکٹوں کےحوالےسے دو روز میں اعلان کردیں گے.

ای پیپر دی نیشن