کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم گرما میں کراچی کو پانی کی بہتر و متواتر فراہمی کیلئے واٹر بورڈ کا دھابے جی سے کراچی تک جاری گرینڈ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے‘ بلک لائنوں میں پڑنے والے متعدد شگاف پر اور ناکارہ ہونے والے والوو تبدیل کر دئیے گئے‘ دھابے جی اور نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر ٹرانسفارمرز کی مرمت اور تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے آج صبح 8 بجے تک کراچی کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان‘ چیف انجینئر بلک ٹرانسمینشن و واٹر ٹرنک مین ڈویژن غلام قادر عباس‘ سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک عبدالرحمن شیخ‘ ایس ای دھابے جی انتخاب راجپوت‘ ایگزیکٹو انجینئر محمد ریاض‘ اظہر قاضی‘ لعل محمد سموں‘ جمیل انصاری اور دیگر افسران نے اپنی نگرانی میں کام کا آغاز کرایا اور شہر و بیرون شہر جاری کام کے معائنہ کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ واٹر بورڈ عملے نے گرینڈ آپریشن کے دوران دھابے جی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن نمبر دو کی مختلف مقامات پر مرمت کی اور اس میں پیدا ہونے والے متعدد رساو¿ کا خاتمہ کر دیا گیا‘ دھابے جی کی مرکزی لائن میں 700 ایم ایم قطر کے نان ریٹرن والوو نصب کرنے کے ساتھ ساتھ فورتھ فیز میں 5 عدد پریشر ریلیو والوز بھی لگا دئیے گئے ہیں۔
فراہمی آ ب کیلئے گرینڈ آپریشن شگاف پر اور ناکارہ ہونے والے والوو تبدیل کر دئیے گئے
Feb 21, 2018