سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، عمران کیخلاف نیب تحقیقات شروع

پشاور (نوائے وقت نیوز)سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، عمران کیخلاف نیب تحقیقات شروع ہو گئیں قومی احتساب بیورو کی ہدایت پر نیب خیبر پی کے نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے مبینہ غیرقانونی استعمال کی تحقیقات کے لئے ٹیم مقرر کردی۔ ڈائریکٹر نیب خیبر پی کے کی سربراہی میں قائم ٹیم عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹروں میں دوروں کی چھان بین کرے گی۔ عمران خان پر خیبرپی کے کے دو ہیلی کاپٹروں پر 74 گھنٹے غیرقانونی طور پرسفر کرنے کے الزامات ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کوہیلی کاپٹر سکینڈل کا نوٹس لیا تھا۔ نیب خیبر پی کے نے ہیڈ کوارٹر سے موصولہ مراسلے کی بنیاد پر الزامات کی تحقیقات کے لئے مشترکہ ٹیم تشکیل دی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبرپی کے نوید حیدر کرینگے۔ٹیم میں قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر ایم ا?ئی 171ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52گھنٹے سفر کے بدلے صرف 21 لاکھ روپے ادا کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...