اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ آج بدھ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں درخواست دائر کریں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ ایل این جی کیس تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائوں گا۔ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں اور نواز شریف کو اپنے خلاف پارٹی صدارت اور نااہلی مدت کے اگلے پندرہ روز میں آنے والے متوقع فیصلے اور تاریک مستقبل کا اندازہ ہو چکا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ملک فوج اور عدلیہ کی وجہ سے ہی چل رہا ہے فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں جبکہ نواز شریف کو پارٹی صدارت اور نااہلی مدت کے متوقع فیصلے کی صورت میں اپنا مستقبل تاریک ہوتا نظر آر ہا ہے اس لئے وہ مسلسل اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔
شیخ رشید آج وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف نیب میں درخواست دائر کریں گے
Feb 21, 2018