نئی دہلی /بہار (اے این این) انڈیا کی شمال مشرقی ریاست بہار میں میٹرک کے امتحانات بدھ سے شروع ہو رہے ہیں جو نو دن تک جاری رہیں گے مگر یہ امتحانات ریاستی حکومت کے لیے عزت کا سوال بن گئے ہیں۔چند سال قبل امتحانات میں کھلے عام نقل کی تصاویر کا وائرل ہونا حکومت کی دنیا بھر میں بدنامی کا سبب بنا تھا۔اب طلبہ کے جرابیں اور بند جوتے پہننے پر پابندی ہو گی ۔