لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان فائونڈیشن گرلز ہائی سکول والٹن روڈکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ داتا نگر‘دارالعلوم محمدیہ غوثیہ عثمان چوک داتا نگربادامی باغ‘بیت الاسلام سکول اے بلاک الفیصل ٹائون لاہور کینٹ‘گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ابوالخیر روڈ کوٹ عبدالمالک‘مہریہ آئیڈیل سکول ابوالخیر روڈکوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد520تھی۔