پشاور (بیورو رپورٹ) پشاورکے نواحی علاقہ متھرا میں 10 سالہ بچی کسیاتھ زیادتی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ پولیس نے گرفتار ملزم اورمتاثرہ بچی کا بیان قلمبند کرلیا ہے جس میں بچی نے اپنے ساتھ زیادتی کا انکشاف کیا ہے ابتدائی رپور ٹ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معصوم بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص نانبائی ہے اورتندور کا کام کرتاہے ۔ متھرا کے علاقہ ورسک روڈ پر گزشتہ شب زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی 10 سالہ مسماۃ وجیہہ دختر اکرام اللہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی جہاں سے واپسی پر جب وہ گھر جارہی تھی تو راستہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب ان کے علاقہ میں تندور کا کام کرنے والے نانبائی صدام حسین ولد شمشاد سکنہ میاں خیل گڑھی شیرداد نے اسے پکڑ لیا اورزبردستی قریبی کھیتوں میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اس دوران شور مچانے پر اس کے رشتہ دار اوردیگر افراد موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزم کو قابو کرلیا، پولیس نے ابتدائی رپور ٹ تیار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف معصوم بچی کیساتھ بد فعلی کرنے کا مقدمہ درج کرلیاجس سے مزید تفتیش شروع کردی ہے