میرپور خاص (این این آئی) ضلع میر پور خاص میں نامعلوم افراد نے مقامی زمیندار کو تشدد کے بعد زمین میں دفن کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ضلع میر پور خاص کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پہلے زمیندار کو کلہاڑیوں اور گولیوں سے زخمی کیا اور بعد میں اسے گاؤں میں ہی زندہ دفن کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں اور اہلخانہ نے جب زمیندار کی تلاش شروع کی تو زمین کی کھدائی کے بعد وہ زخمی حالت میں پایا گیا۔ اسے حیدرآباد کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔