فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کیلئے مریم نواز 8 مارچ کو فیصل آباد آئیں گی۔ مسلم لیگ (ن) ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کنونشن پہلے 3 فروری کو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر مریم نواز کی مصروفیات کے باعث کنونشن کینسل کردیا گیا۔ اب سوشل میڈیا کنونشن کیلئے 8 مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مریم نواز کنونشن میں خصوصی خطاب کریں گی۔