گوجرانوالہ: سانحہ لیبیا میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 افراد گرفتار، 9 پاسپورٹس برآمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے کی ٹیم نے سانحہ لیبیا میں ملوث مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے پاسپورٹس‘ شناختی کارڈز‘ موبائل فون اور گاڑی برآمد کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل نے پریس کانفرنس کرتے بتایا کہ چند روز قبل روشن مستقبل کے حصول کے لئے یورپ جانے والے افراد کی کشتی کو لیبیا میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 8پاکستان سمندر میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد ایف آئی اے نے اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپہ مارکارروائیاں کیں اور پندرہ سے بیس چھاپے مارنے بعد واقعہ کے مرکزی ملزم مبشر کے بھائی مدثر‘ شفاقت وغیرہ کوگرفتار کرلیا جبکہ ملزم مبشر گرفتاری سے بچنے کیلئے تیزی سے ٹھکانے بدلتا رہا تاہم ایس ایچ اوایف آئی اے محسن وحید بٹ نے گزشتہ رات اس کی لوکیشن ٹریس کرکے ٹیم کے ہمراہ جہلم کے نزدیک چھاپہ مارکر مبشر اس کے چار ساتھیوں احمد خان‘ شفیع‘ طاہر‘ نذر کوگرفتارکرلیا۔ ان کے قبضہ سے 9پاسپورٹس‘ شناختی کارڈز‘ موبائل فونز ‘مختلف دستاویزات اور بطور فیس وصول کی گئی کرولا کار برآمد کرلی۔ مبشر اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری سے پورا گینگ قانون کے شکنجے میں جکڑا گیا ڈی ڈی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ گوجرانوالہ سرکل کو انسانی سمگلنگ سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہے کریک ڈائون بلاامتیاز جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...