ساہیوال‘سرگودھا (نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ سوشل میڈیا پر وفات کی خبر پھیلا کر مریدین کے دلوں کو دکھ پہنچایا۔‘انکے بیٹے صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی اور اور بھتیجے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے تمام عقیدت مندوں اور عوام سے خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ فالج کا اٹیک ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آرام کی ضرورت ہے۔پیر آف سیال شریف کی تیمارداری کرنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کا سلسلہ جاری ہے ۔