بے نظیر قتل کیس: مشرف کے ایک بنک اکائونٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

Feb 21, 2018

راولپنڈی (اے پی پی) بینظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے نے سابق صدر مشرف کے ایک بنک اکائونٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔ باقی چار اکائونٹس کی تفصیلات اگلی سماعت پر پیش کی جائیں گی۔ انسپکٹر عظمت کا کہنا تھا کہ دبئی اسلامی، نیشنل، حبیب اور حبیب میٹرو بنک کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزیدخبریں