بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے: ناصر جنجوعہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت کشمیریوں کو حق خودمختاری سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا یو این چارٹر پر کشمیر سب سے پرانا ایجنڈا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ نگورنوکاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان سے اظہار یکجہتی میں آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا۔ کشمیر اور نگورنوکاراباخ پر پاکستان اور آذربائیجان کا مئوقف مشترکہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...