پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ میں ’’جینڈر بیسڈ وائلنس سیل‘‘ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Feb 21, 2018

لاہور(نامہ نگار)پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں جینڈر بیسڈ وائلنس سیل "GENDER BASED VIOLENCE CELL"کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ جس میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور رحمت علی،ڈی ڈی پی لاہورآسیہ یسین ، بیرسٹر تصدیق مصطفی نقوی اور ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن مہر ممتاز نے شرکت کی۔ اس موقع پرایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور رحمت علی نے کہا کہ اس سیل کے قیام کا مقصدایف آئی آر کے اندراج سے لے کر تفتیش چالان وتیاری چالان و ادائیگی شہادت اورنقائص کو دور کرنا ہے۔ پولیس افسران کی جدید خطوط پر رہنمائی اور دوران تفتیش نقائص کودور کیا جا سکے۔

مزیدخبریں