راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر عمرہ کیلئے سعودیعرب جانے والا مسافر کیس میں نام ہونے کے باعث آف لوڈ کرکے ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا مسافر محمد ساجد سکنہ راولپنڈی کا پاسپورٹ جب سسٹم پر چیک کیا گیا تو اس کا نام آئی بی ایم ایس میں شامل نکلا جس پر اسے جدہ جانے والی پرواز نمبرPA - 270 سے آف لوڈ کردیا گیا ۔